اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوانے سے انکارکرنے والے مولوی نداء الرحمن کو ضمانت پررہاکردیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوانے سے انکارکرنے والے مولوی نداء الرحمن کو ضمانت پررہاکردیا

اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوانے سے انکارکرنے والے مولوی نداء الرحمن کو ضمانت پررہاکردیا

چترال (نمائندہ آوازچترال ) مقامی عدالت نے جنجریت دروش میں اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوانے سے انکارکرنے والے مولوی نداء الرحمن کو ضمانت پررہاکردیا جنہیں اسسٹنٹ کمشنر دروش کے حکم پر ویکسینیشن ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ دسمبر میں پولیوکے خلاف مہم کے دوران اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کی اجازت دینے سے انکارکیاتھا اور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ اہلکاروں کا ان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے جب وہ اپنی موقف پرڈٹے رہے اور پولیوقطروں کوشرعی لحاظ سے ناجائز قراردیا

error: Content is protected !!