بجلی کی سپلائی کی بندش. 12 فروری کے دن بچے، بوڑھے اور جوان گھروں سے باہر آئیں اور چرون پل کے قریب جمع ہوکر گولین گول کی طرف مارچ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / بجلی کی سپلائی کی بندش. 12 فروری کے دن بچے، بوڑھے اور جوان گھروں سے باہر آئیں اور چرون پل کے قریب جمع ہوکر گولین گول کی طرف مارچ

بجلی کی سپلائی کی بندش. 12 فروری کے دن بچے، بوڑھے اور جوان گھروں سے باہر آئیں اور چرون پل کے قریب جمع ہوکر گولین گول کی طرف مارچ

  چترال ( نمائندہ آوازچترال)اپر چترال کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے سلسلے میں بونی میں تحریک حقوق عوام،عوامی نمائندوں،تجار یونین اور وسرے معززین علاقہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بونی کے دفتر میں میٹنگ ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ڈی۔سی چترال اور کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے وضاحتی خط پڑھ کر Image may contain: 3 people, people sittingسنایا اورلانگ مارچ روکنے کے لئے کہا جس سے میٹنگ میں شریک شرکاء نے اتفاق نہیں کیا۔ شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے بجلی کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے انکی کوششوں کو سراہا اور موقف اختیار کیا کہ اُنکی بھرپور کوششوں اور کافی وقت دینے کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ لہذا مقررہ تاریخ پرہر صورت میں لانگ مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔
Image may contain: 2 people, people sittingتحریک حقوق عوام کے پرویز لال نے کہا کہ اپر چترال کے عوام کا واحد مطالبہ گولین گول بجلی گھر سے مستقل بنیادوں پر بجلی فراہم کرنا ہے جو اس علاقے کے لوگوں کا حق ہے۔حکومت، متعلقہ اداروں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے یہ حق اپر چترال کے عوام سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے جسکی اس علاقے کےغیور عوام ہرگز اجازت نہیں دینگے اور اپنے حق کے حصول کے لئے کسی بھی قسم کی مالی اور جانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس سلسلے میں اپر چترال کے تمام علاقوں میں آج سے کارنر میٹنگز شروع ہو گئے ہیں تاکہ 12 فروری کے دن بچے، بوڑھے اور جوان گھروں سے باہر آئیں اور چرون پل کے قریب جمع ہوکر گولین گول کی طرف مارچ کریں۔
اُنہوں نے کہاکہ اگر مقررہ تاریخ پر بارش ہوئی یا حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مثبت قدم اٹھایا گیا تو مقررہ تاریخ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے جس سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

Image may contain: 3 people, people sitting

error: Content is protected !!