تین انتظامی سیکر ٹر یوں سمیت 16 آفیسر تبدیل | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / تین انتظامی سیکر ٹر یوں سمیت 16 آفیسر تبدیل

تین انتظامی سیکر ٹر یوں سمیت 16 آفیسر تبدیل

پشاور(آوازچترال نیوز)۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی سیکرٹری محکمہ اسٹیبلیشمنٹ سمیت گریڈ 17سے گریڈ20تک کے16 اعلیٰ افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اعلامیہ کے مطابق گریڈ بیس کے سیکرٹری اوقاف و حج سید ہدایت جان، سیکرٹری آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ عادل صدیق، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ارشد مجید اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی انجینئر خان زیب کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ بیس کے آفیسر حسن محمود یوسفزئی کو تبدیل کر کے سیکرٹری اوقاف و حج اور مذہبی امور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اجمل کو تبدیل کر کے سیکرٹری آئی پی سی ٗ تعیناتی کے منظر عابد مجید کو سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ٗ ایم ڈی خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی لگا دیا گیا ہے ٗ گریڈ17کے او ایس ڈی نعیم اختر کی خدمات آئی ایم یو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حوالے کی گئیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کو پراجیکٹ ڈائریکٹر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے گریڈ اٹھارہ کے اے ڈی سی ایبٹ آباد شاہد خان کو تبدیل کر کے ڈی ایم او محکمہ تعلیم مردان جبکہ ان کے پیش رو ڈی ایم او محکمہ تعلیم مردان مسماۃ نعمانہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ انیس کے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس غضنفر علی کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ٗ تعیناتی کے منتظر گریڈ انیس کے فضل خالق کو ڈائریکٹر جنرل لا اینڈ ہیومن رائٹس لگا دیا گیا ہے۔ گریڈ انیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مرج ایریاز پراجیکٹ احمد زیب کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری صحت تعینات کر دیا گیا ہے۔انجینئر ولایت خان کو ڈپٹی سیکر ٹری ٹیکنیکل ایری گیشن ٗانجینئر غلام اسحاق کو ایس ای سوات ایری گیشن تعینات کیا گیا ہے ۔

error: Content is protected !!