پولیو کے وار ٗ مہم جلد شروع کرنے کا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / پولیو کے وار ٗ مہم جلد شروع کرنے کا فیصلہ

پولیو کے وار ٗ مہم جلد شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال نیوز) خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کے دوسرے کیس کی تصدیق کے بعد ہنگامی بنیادوں پر بنوں اور اس سے متصل تمام اصلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی مہم 18فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے پولیو کا دوسرا کیس خیبر پختو نخوا کے ضلع بنوں کی یونین کونسل میرا خیل سے رپورٹ ہوا جس کے مطابق 24ماہ کا بچہ ریحان پولیو وائرس سے متاثر ہواجس کے بعد رواں سال2019میں صوبہ خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 2ہوگئی ہے جن میں سے 1قبائلی ضلع باجوڑا ور دوسرابنوں سے رپورٹ ہوا مقامی پولیو حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ ہونے والا بچہ 24ماہ کے ریحان کا والد انکاری تھا اس نے اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس سے انکار کیا تھا۔

error: Content is protected !!