امریکا افغانستان سے نکلنے کا نہیں، امن کا معاہدہ کر رہا ہے، زلمے خلیل زاد | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / امریکا افغانستان سے نکلنے کا نہیں، امن کا معاہدہ کر رہا ہے، زلمے خلیل زاد

امریکا افغانستان سے نکلنے کا نہیں، امن کا معاہدہ کر رہا ہے، زلمے خلیل زاد

واشنگٹن: (آوازچترال نیوز) امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کا نہیں، امن کا معاہدہ کررہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد برائے پاکستان و افغانستان نے یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ کررہا ہے۔ طالبان سےمذاکرات بالکل ابتدائی مرحلے پر ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا اور پاکستان کا مذاکرات کی کوششوں میں مثبت کردار قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات چاہتا ہے۔ خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا افغانستان سے جنگ کے خاتمے کیلیے کوشاں ہیں اور افغانستان سے نکلنے کا نہیں، امن کا معاہدہ کررہے ہیں جب کہ طالبان سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن فوج سے نہیں ہوسکتا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکا افغان حکومت اورطالبان میں مذاکرات چاہتا ہے لہٰذا افغان سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان سے پرامن انتخابات کیلیے معاہدہ طے پا جائے گا اور امید ہے کہ جولائی سے قبل امن معاہدہ طے پا جائے گا تاہم اگر معاہدے پر پیشرفت نہ بھی ہوئی توافغان الیکشن بروقت ہوں گے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ طالبان بھی افغان انتخابات میں حصہ لیں۔

error: Content is protected !!