تازہ ترین

پولیس ملازمین کیلئے سکیورٹی کلیئرنس فارم کا اجراء

پشاور(آوازچترال نیوز)۔خیبر پختونخواپولیس نے پولیس ملازمین کیلئے خصوصی سافٹ وئیر کے ذریعے تیارکردہ پولیس سکیورٹی کلیئرنس فارم کا اجراء کردیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے تمام پولیس اہلکاروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے پیش نظر پولیس ملازمین کی کلیئرنس بہت اہمیت اختیار کرگئی تھی اس لیے ضروری تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے گریڈ ایک سے گریڈ 17 کے ایگزیکٹیو اور منسٹریل سٹاف کے عملے کی سکیورٹی کلیئرنس کرائی جائے ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے ایک مرکزی ڈیٹا بیس تیار کرکے پولیس سکیورٹی کلیئرنس کے عمل کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔ جس کے تحت صوبہ بھر کے تمام پولیس ملازمین کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ نئے نظام کے تحت اب تک مختلف رینک کے75 ہزار 238 پولیس ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جاچکا ہے۔ جن میں پشاور نے 18328، سوات نے 7818 ، مردان نے 4818، ڈی آئی خان نے 4082 ، دیر لوئر نے 3865 ، چارسدہ نے 3668 ، بنوں نے 3240، کوہاٹ نے 2737، ایبٹ آبادنے 2487، بونیر نے 2408، چترال نے 2065، دیر آپر نے 2049، شانگلہ نے 1981، نوشہرہ نے 1931، صوابی نے 1727، مانسہرہ نے 1669، ہنگو نے 1313، ہری پوری نے 1081، کرک نے1048 ، لکی مروت نے 953، ملاکنڈ نے 886، ٹانک نے 874، آپر کوہستان نے 775، تور غر نے 706اور بٹگرام نے 536 پولیس ملازمین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا ہے۔ پولیس سکیورٹی کلیئرنس فارم میں پولیس ملازمین سے متعلق تمام تفصیلات نام ، ولدیت، تصویر، پتہ، شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ نمبر ، موبائل نمبر، تاریخ پیدائش، تاریخ بھرتی، ٹریننگز، ٹرانسفر? پوسٹنگ کی تفصیل، تعلیمی کوائف، سزائیں، کسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تفصیل، خاندان سے متعلق تفصیلات، کسی عسکریت پسند تنظیموں سے روابط وغیرہ درج کئے جاسکتے ہیں۔ ملازمین کی پولیس آپریشنل گائیڈلائنز کے تحت مکمل تصدیق کے بعد ان کو ایک کارڈ جاری کیا جائے گا جس کی بدولت پولیس ملازمین کی موقع پر شناخت اور آن لائن تصدیق کی جائے گی اور ساتھ ساتھ حاضری بھی یقینی بنائی جائیگی۔ پولیس سکیورٹی کلیئرنس کارڈ کے اجراء4 سے پولیس فورس میں میرٹ ، اہلیت اور شفافیت کو فروغ مل جائے گا اور تمام ملازمین کے تبادلے، تعیناتی، ترقیاں، ٹریننگز اور جزا و سزا میرٹ پر ہو کر مکمل تفصیلات معلومات سنٹر لائنزڈ ڈیٹا بیس میں دستیاب ہوں گے جبکہ ہر ایک رینک سے متعلق خالی آسامیوں، فیلڈ پوسٹنگ اور ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے علاوہ پولیس ویلفیئر فنڈ سے لئے گئے قرضے، ادائیگی اور وظائف وغیرہ کی تفصیلات بھی میسر ہونگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button