ُ ُُ علیم خان و علیمہ خان کی کرپشن سے ثابت ہوگیا عمران خان کا اپنا سارا ٹبر چورہے ملک پر فواد چودھری،مراد سعید ،شیخ رشید ،شیریں مزاری جیسے مداری مسلط ہیں،مولانا حسین مدنی | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ُ ُُ علیم خان و علیمہ خان کی کرپشن سے ثابت ہوگیا عمران خان کا اپنا سارا ٹبر چورہے ملک پر فواد چودھری،مراد سعید ،شیخ رشید ،شیریں مزاری جیسے مداری مسلط ہیں،مولانا حسین مدنی

ُ ُُ علیم خان و علیمہ خان کی کرپشن سے ثابت ہوگیا عمران خان کا اپنا سارا ٹبر چورہے ملک پر فواد چودھری،مراد سعید ،شیخ رشید ،شیریں مزاری جیسے مداری مسلط ہیں،مولانا حسین مدنی

ُ پشاور(آوازچترال رپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ حکمران ملک کو ریاستِ ’’مدینہ‘‘ نہیں بنا رہے بلکہ ریاست ’ِ’مداری ‘‘بنا دیا ہے کیونکہ آج ملک پر فواد چودھری،مراد سعید ،شیخ رشید اور شیریں مزاری جیسے مداری مسلط کر دےئے گئے ہیں جن سے ملک و قوم کو خیر کی کوئی توقع نہیں ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ورسک روڈباڑہ پشاور میں جلسہ عا م سے خطا ب کرتے ہوئے کیا مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ علیم خان اور علیمہ خان کی کرپشن کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان کا اپنا پورا ٹبر ہی چور ہے اور ایسے لوگ ملک کو اسلامی فلاحی و کرپشن سے پاک ریاست نہیں بنا سکتے انہوں نے کہا کہ حکمران کے ہنی مون کا پیریڈ ختم ہو چکا ہے مگر افسوس کہ ابھی تک وہ عوام کی خدمت کے لئے فارغ نہیں ہو سکے آئے روز قوم پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں اور چھ ماہ سے قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور حکمران کچکول گلے میں ڈال کر ہر ملک کے دوروں میں مصروف عمل ہیںآج عالمی دنیا میں جتنی بے عزتی موجودہ حکومت نے اس ملک کی کرا دی ہے اسکی مثال سابقہ ادوار میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم سڑکوں پر نکل کر خو د انکا احتساب کریں اور ان سے حق حکمرانی چھین لیں جو جعلی مینڈیٹ پر برسر اقتدار آئے ہیں۔

error: Content is protected !!