دوہری ملازمت کے حامل نرسوں کی فہرستیں تیار | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / دوہری ملازمت کے حامل نرسوں کی فہرستیں تیار

دوہری ملازمت کے حامل نرسوں کی فہرستیں تیار

پشاور(آوازچترال نیوز)۔دوہری ملازمت کی حامل سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں یہ نرسیں سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں بھی ملازمت کرتی ہیں بعض سرکاری ہسپتالوں میں تعینات نرسز محکمہ صحت سے طویل رخصت پر ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ دوہری ملازمتی کی حامل نرسوں کی۔
تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اکھٹی کی ہیں جس پر قانون کے تحت ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ سرکاری ہسپتالوں سے طویل چھٹیاں لینے والی نرسز جوکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں کی تفصیلات بھی محکمہ صحت کوارسال کردی گئی ہیں ۔

error: Content is protected !!