دلشاد پری چترال کی تاریخ میں پہلی خاتون اے ایس آئی بن گئیں | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / دلشاد پری چترال کی تاریخ میں پہلی خاتون اے ایس آئی بن گئیں

دلشاد پری چترال کی تاریخ میں پہلی خاتون اے ایس آئی بن گئیں

پشاور:(آوازچترال نیوز)   دلشاد پری چترال کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جنھوں نے ہنگو پولیس تربیتی اکیڈمی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے اور وہ چترال میں پروبیشن پیریڈ مکمل کرنے کے بعد چترال کی تاریخ میں پہلی خاتوناے ایس آئی تعینات ہوں گی۔ دلشاد پری ایم ایس سی کیمسٹری اور ایل ایل بی کر چکی ہیں۔ دلشاد پری کا کہنا ہے کہ جب وہ سوات میں بی ایس سی کر رہی تھی تو اس وقت طالبان کا دور تھا اور بم دھماکوں کیآوازیں آیا کرتیں تھیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی تعلیم جاری رکھی۔

error: Content is protected !!