تازہ ترین

’بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھاکر 3 لاکھ کی جائے‘..تحریک انصاف

پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کےلئے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے بل جمع کرا دیا ہے۔ اسمبلی میں جمع کرائے گئے پرائیویٹ بل میں غضنفر عباس نے مطالبہ کیاکہ کہ بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھاکر 3 لاکھ روپے ماہانہ کی جائے۔   پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی نے بنیادی تنخواہ سمیت 6 دیگر مراعات میں اضافے کےلئے بل اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر رکن اسمبلی کا ڈیلی الائونس میں 400 گنا اضافہ یعنی اسے 1 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 ہزار روپے کیا جائے۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کنونس الائونس 6 سو سے بڑھا کر 3 ہزار،ایڈیشنل ٹریولنگ الائونس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھاکر 5 لاکھ روپے تک کیا جائے۔ غضنفر عباس چھینہ نے بل میں مطالبہ کیا کہ رکن اسمبلی کے لئے ہاوس رینٹ 29 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار،یوٹیلیٹی الائونس 6 ہزار سے بڑھاکر 20 ہزار،تواضع الائونس 10 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار جبکہ گاڑی کی مرمت کا الائونس 12 ہزار رروپے ماہانہ تک کیا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button