تازہ ترین

وزیر زادہ سیاست کرنے کے بجائے چترال اور اقلیتی برادری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا عبدالرحمن قریشی

چترال(نمائندہ آواز چترال) امیر جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالرحمن قریشی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اقلیتوں کو ایک باصلاحیت نمائندہ وزیرزادہ کی صورت میں مل چکا ہے ،اقلیتی برادری ان سے اپنے علاقے کی بھرپور خدمت کروائیں۔جہاں اقلیتی برادری سیاسی نمائندگی سے بھی نکلے گی وہاں سیاحوں کوبھی ان علاقوں کی طرف آنے میں سہولیات میسر ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے وزیرزادہ اقلیتی برادری کا نمائندہ ہے اور میرا اُن کو مشورہ ہے کہ وہ پالٹکس کرنے کے بجائے چترال کی ترقی میں اپنا کردار بالعموم اور اقلیتی برادری کی ترقی میں اپنا کردار بالخصوص طورپر ادا کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button