انجیو پلاسٹی برین سرجری سمیت کینسر ودیگر امراض کا مفت علاج ،وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی،زبردست اقدام | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / انجیو پلاسٹی برین سرجری سمیت کینسر ودیگر امراض کا مفت علاج ،وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی،زبردست اقدام

انجیو پلاسٹی برین سرجری سمیت کینسر ودیگر امراض کا مفت علاج ،وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی،زبردست اقدام

اسلام آباد/لاہور ((آواز چترال نیوز) ) وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پالیسی کا اجرا آج بروز ( پیر ) کو ہوگا ۔ وزیراعظم عمران خان سہ پہر 3بجے پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ انجیو پلاسٹی برین سرجری سمیت کینسر ودیگر ا مراض کا مفت علاج ہوگا ۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اورپھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے ۔صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے ۔صحت کارڈ ہولڈر کو 7لاکھ 20ہزار روپے تک کی سہولت دستیاب ہوں گی ۔150سے سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کی سہولت میسر ہوں گی ۔

error: Content is protected !!