اے این پی کے ضلعی انتخابات کا شیڈول جاری | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اے این پی کے ضلعی انتخابات کا شیڈول جاری

اے این پی کے ضلعی انتخابات کا شیڈول جاری

پشاور (آواز چترال رپورٹ) ۔عوامی نیشنل پارٹی نے کے صوبائی الیکشن کمیشن نے کوہاٹ، ہنگو ،کرک سمیت مزید6 اضلاع کیلئے ضلعی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع ڈی آئی خان میں یکم مارچ کو ضلعی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا، درخواستیں25اور 26فروری تک وصول کی جائیں گی جبکہ درخواستیں 27فروری کو واپس لی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح کوہاٹ سے28فروری تا یکم مارچ درخواستیں جمع کرائی جائیں گی جن کی واپسی کیلئے2مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی الیکشن4مارچ کو ہونگے۔بنوں سے18اور19فروری تک درخواستیں وصول کی جائیں گی 20فروری تاک درخواستیں واپس لینے کے بعد22فروری کو ضلعی الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا،کرک میں الیکشن9مارچ جبکہ ہنگو میں10مارچ کو انتخابات ہونگے،کرک سے درخواستیں وصولی کیلئے 5و6مارچ اور ہنگو کیلئے6و7مارچ مقرر کی گئی۔ ہنگو و کرک کی درخواستیں 9اور7نارچ کو واپس لی جا سکتی ہیں، لکی مروت سے امیدوار اپنی درخواستیں18و19فروری تک جمع کرا سکتے ہیں جن کی واپسی کیلئے20فروری کی تاریخ طے کی گئی لکی مروت میں انتخابات 22فروری کو کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

error: Content is protected !!