تازہ ترینمضامین

مافیاز اور سونامی کے گند…تحریر۔ شہزادہ مبشرالملک

مظلومین وطن۔
مسلم شریف میں حضرت عائشہ صدیقہؓ کی ایک روایت موجود ہے کہ ایک مرتبہ آپ ﷺ نے فرمایا’’ اے اللہ جو شخص میری امت میں کسی عہدے پر سر فراز ہواور وہ امت کے لوگوں کو تکلیف میں ڈال دے تو تو بھی اسے تکلیف میں ڈال اورجو ان پر رحم اور نرمی کرے تو بھی ان پر رحم اور نرمی فرما۔‘ یہ فرمان نبوی گھر کے ایک یونٹ سے لیکر اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں کے تمام … عہدہ داروں اور ذمہ داروں … کے لیے نہ صرٖف ایک … گائیڈ لائن… ہے بلکہ … ڈنڈی مارنے … کی صورت میں دنیا و آخرت میں ناکامی و نامرادی بلکہ… بربادی…کا ایک میڈل ہے جو ہمارے … گلے… کا منتظر ہے۔مگر افسوس ہم ان فرامین مقدسہ کو روز روندتے ہوئے دنیا کے اندھیروں میں ایسے کھو جاتے ہیں کہ ہمیں کسی طاقتور… جی آئی ٹی… کے سامنے پیش نہ ہونے کا … سرٹیفیکیٹ… ملا ہو۔اگر یہ ملک مسلمانو ں کی ہے اور اسلام کے نام پر بناہے تو اس ملک میں اسلامی نظام کا … نفاذ. ..کیوں نہیں ہو رہا؟کیوں عوام و خواص باالعموم اور مدرسہ و خانقاکے اکابر باالخصوص … چپُ کا روزہ … رکھے ہوئے … جمہوریت کی مادر پدر آزاد نظام کے لیے اپنا آخرت ..خراب … کرتے جارہے ہیں۔اگر اس ملک میں اسلامی شریعت نافذ ہوتی تو کیا کرپشن کی یوں بھر مار ہوتی؟ کیا بکری چرانے والے کے ہاتھ … کاٹے … جاتے اور ملک لوٹنے والوں کو … وی آئی پی پروٹوکول میں پھیریا جاتا اور محلات میں ان کے شب وروز گزرتے؟ کیا سرکارکے ادارے مظلومین کا دست و بازو بنتے یا … ظالموں … کو بچانے کے لیے عوامی ٹیکسوں سے جمع کیے دولت اور اختیارات کا بے دریغ استعمال کرتے؟ کیا اسلامی نظام کے ہوتے ہوے ہمارے … محافظ… ہمارے ہی دئیے گئے اختیارات کو طاقت بنا کر ہمیں ہی روڈوں پر … گولیاں… مارنے کا کارنامہ انجام دیتے ؟ اور ان کے بڑے انہیں …. نشان عبرت …بنانے کی بجائے انہیں بچانے کے لیے …. انصاف کا… سر عام … خون… کرکے پوری عالم انسانیت کے سامنے اسلام کے نام پہ وجود میں آنے والے ملک کا منہ … کالا… کرتے؟کیاا سلامی نظام کے ہوتے ہوے یہاں سیاست دان، سرکاری ادارے، وکلاء، پرائیوٹ ادارے اورکمپنیاں، مافیاز کی شکل اختیار کر لتیں؟ جواب ہے نہیں کبھی نہیں یہ سب ہماری کمی کوتہیوں ، نالایقوں ، اور نافرمانیوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ کے….عذاب کا کوڑا… کہ جو ہم پے برس رہاہے اور اس کی … چوٹ… سے کسی اُمی اور عالم کی … پیٹ… کو بچنا ممکن نہیں۔
* سیاسی مداری۔
زندگی کے… بال کو… ٹوخے ٹوخے…. ففٹی… کے قریب لانے میں کامیاب ہونے والا ہی ہوں اور اس طویل سفرکا تیس پینتیس سالہ رفاقت دینی پارٹیوں کے عروج و زوال ، کمی کوتاہیوں، ذاتی اغراض، حرص ولالچ، مسلکی ،بلکہ ذاتی مفاد کے لیے نت نئے دلائل، اورمنصوبوں سے اسلام سے والہانہ محبت رکھنے والے پاکستانی عوام کو …. اسلام … کے نام پر…. رہبران ملت … کے ہاتھوں رولتے ،لٹتے اور مٹتے ہزار بار دیکھا۔
؂ یہی شیخ حرم ہے جو بیج کے کھاتا ہے دلیم بوذرؓ ،خرقہ اویسؓ و چادر زیناؓ؟
ان اکہتر سالوں میں باوردی ، بے وردی ، باریش ، اور…. ڑوشت… قسم کے حکمرانوں کا ایک بھاری بھرکم … دستہ … اس ارض پاک پر مسلط رہا جن سے …. عمر نوح… ملنے کے باوجود بھی …. نظام مصطفیﷺ…. کے نفاذ کی امید رکھنا … بھوکے بھیڑیوں کے آگے ہرن کے کمزور بچے کو ڈال کر … خیر… کی تواقع رکھنے سے کم احمقی نہیں۔ہمیں گلہ ہے تو ان پارٹیوں اور شخصیات سے ہے جو… ووٹ… کے لیے تو اسلام کا نعرا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور الیکشن کے …. سیکنل ختم ہوتے ہی یہ … اسلام .. کو. ا یسے بھول جاتے ہیں ۔جیسے بنکوں سے … قرضہ … لے کے… یار لوگ … واپس کرنا بھول جاتے ہیں۔
اب مدت کی طوفانوں کے بعد بیس سالہ جدوجہد کے نتیجے میں …. انصاف… کی سونامی کا دور دورا ہے۔ سات مہینوں کی اتار چڑھاو کے بعد …. سونامی…. کے اثرات جو ساحل پاکستان سے ٹکرائے ہیں … وہ پہلے والے تمام ریکارڈ کو توڑ کر اپنے ساتھ اتنے …
گند…. لاچکے ہیں کہ ان کے لیے …. راستہ بنانے والے…. بھی انگشت بدندان ہیں کہ اب کچرے کے اس ڈھیر کے ساتھ کیا کیا جائے۔ اہلیت سے عاری یہ لوگ ہر جگہ منہ مار کے دن بدن رسوا ہوتے جارہے ہیں ۔ احتساب کا ڈراما جاری ہے ، جن کا سینہ چیر کر خزانے نکلانے کے دعوئے کیے جارہے تھے۔ ان کو اکاونٹ کمیٹی کا چیرمین بناکر اور مضبوط کیا گیا، زرداری کی زورداریاں جاری ہیں… ہے کوئی پکڑئے میری……… ؟ عزیر بلوچ، راو انور، ڈاکتر عاصم ،دو سو اسی لوگوں کو زندہ جلانے والے …. جن …. غیب ہوچکے ہیں ، ڈیم تحرک کے … غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، سو موٹو کی طاقت اور سیاسی اور ادارتی ناانصافیوں کے خلاف …. مظلوم… کی توانا آواز…. جسٹس نثار… جاچکا ہے، سونامی کے… ٹور ایوکن… خان صاحب …. کے ہیوی ویٹ پروں کے نیچے …. پناہ …. حاصل کرچکے ہیں ۔مریم نواز اور اس کے حواریوں کے بدزبان منہ میں مصلیحت اور مکا مکا کے … تالے …. بتا رہے ہیں کہ ان کے سارے …. پیارے… ایک بار پھر ہمیں بہت کچھ دیکھا کر …. صحت یاترا…. کے لیے سات سمند پار جائیں گے۔ اور ہم لوگ … دودھ وشہد کی نہریں بہانے والوں کے دعوؤں کی گونج میں
کبھی ڈالر، کبھی تیل ۔ اورکبھی اشیاء ضروریہ کی …. اڑان … کا نظارا …. ذہنی مریض بنانے والے…. ٹاک شوز…. میں دیکھتے اور روتے رہیں گے ۔ کہ ؂ ایسے سونامی بھی یا رب …. اپنے بحر و بر میں تھی؟

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button