خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلا ت ایف بی آر کو موصول | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلا ت ایف بی آر کو موصول

خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلا ت ایف بی آر کو موصول

اسلام آباد۔(آوازچترالرپورٹ) بیرون ملک چھپائے گئے ایک لاکھ 60 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو مل گئیں، 4 ہزار 800 اکاؤنٹس میں ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کر دی۔ ایف بی آر کے مطابق کئی اکاؤنٹس میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھی موجود ہے۔ پہلے مرحلے میں اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اکاؤنٹس کس کے ہیں اور رقم کہاں سے آئی، معلوم کیا جائے گا، اکاؤنٹس کے مالکان کو پہلے مرحلے میں نوٹس بھیجے جائیں گے، اکانٹس کے مالکان نہ جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

error: Content is protected !!