چینی ٗ گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / چینی ٗ گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ

چینی ٗ گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور۔صوبائی دارالحکومت کی اوپن مارکیٹ میں چینی ٗ گھی اور آئل کی قیمتوں میں 2سے 5روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ٗدوسری کیٹگری کا گھی فی کلو 125روپے سے بڑھ کر 130ٗ پہلے درجے کے گھی 165روپے فی کلو سے بڑھ کر 170ٗ16 کلو گھی 1880روپے سے 1960ٗ
16کلو گھی پہلے درجے 2550روپے سے بڑھ کر 2650 روپے ہو گیا ہے جبکہ آئل میں فی لیٹر پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے چینی کی بوری 100روپے کے اضافہ سے 2700 روپے کی بجائے 2800روپے ہو گئی ہے اورفی کلو میں 2روپے اضافہ ہوا ہے جو 56روپے سے 58روپے کلو ہو گئی ہے قیمتوں میں اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ پشاور کے ساتھ دیگر ادارے کوئی کاروائی نہیں کر رہے ۔

error: Content is protected !!