حج پالیسی کی منظوری ، وفاقی کابینہ کے اقدام سے حجاز مقدس کے مسافروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / حج پالیسی کی منظوری ، وفاقی کابینہ کے اقدام سے حجاز مقدس کے مسافروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

حج پالیسی کی منظوری ، وفاقی کابینہ کے اقدام سے حجاز مقدس کے مسافروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی ہے، رواں سال حاجیوں کو کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جیونیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 2019 کی حج پالیسی پیش کی گئی،کابینہ کا بتایا گیا کہ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی، حکومت کی جانب سے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی اطلاعات تھیں لیکن حکومت نے اس سال حاجیوں کو کسی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ حج کے عمل کو خود مانیٹر کریں گے اور حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ۔

error: Content is protected !!