تازہ ترین

بیرون ملک سے موبائل لانے والوں کیلئے نیاقانون

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ)حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے نیا سسٹم لاگو کردیا، پی ٹی اے، ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرنے نئے نظام پر اتفاق کرلیا اور اس سلسلے میں ایف بی آر نے نئے نظام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔اوورسیز پاکستانیز ایک سال میں پانچ موبائل فون پاکستان لاسکے گا،بیرون ملک سے پاکستان آنیوالا شہری آن لائن پورٹل کے زریعے ٹیکسز اور ڈیوٹی جمع کرواسکتا ہے،بیرون ملک سے آنیوالا شہری موبائل کی رجسٹریشن اور ٹیکس وڈیوٹی بذریعہ فرنچائزبھی جمع کرواسکتا ہے،شہری نئے موبائل کی رجسٹریشن کیلئے این آئی سی، پاسپورٹ نمبر، آئی ایم ای آئی نمبر بذریعہ WeBOCدرج کروائے۔ موبائل ڈیوائس تمام ٹیکسز ، ڈیوٹیز کی ادائیگی کے بعد کلئر کردی جائیگی۔اوورسیز پاکستانی بیرون ملک سے پہلا موبائل فون فری بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز لاسکتے اور رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ،دوسرے اور باقی موبائل فون کیلئے سسٹم الیکڑانک سلپ دیگا جو کسی بھی آن لائن بینک برانچ یا موبائل بینکنگ یا اے ٹی ایم کے زریعے ادا کی جاسکتی ہے،ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد موبائل ڈیوائس وائٹ لسٹ میں شامل ہوجائیگی،باہر سے آنیوالے پاکستانی 60یوم کے اندر اندر اپنی موبائل ڈیوائسز وائٹ کرواسکتے ہیں۔ 60 یوم کے بعد انہیں بھی اضافی جرمانہ ادا کرکے اپنی موبائل ڈیوائس کووائٹ کروانا ہوگا،مقامی افراد پی ٹی اے ویب بیسڈ سہولت کو استعمال کرتے ہوئے ڈی آئی آر بی ایس پر اپنی ڈیوائس وائٹ کرواسکتے ہیں،مقامی افراد کی انفارمیشن داخل ہونے کے بعد الیکڑانک رسید جاری ہوگی جو وہ جمع کروائیں گے،قابل ادا ڈیوٹی و ٹیکسز کو ادا کرکے مقامی افراد بھی اپنی ڈیوائسز کو وائٹ کرسکتے ہیں،کورئیر اور ویب کے زریعے سے صرف سی او سی کے حامل درآمدی موبائل رجسڑڈ ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ بہت سے کمپنیوں کو پی ٹی اے کی طرف سے سی او سی پہلے سے ہی جاری کیا جاچکا ہے،مقامی موبائل کمپنیوں و تاجروں کیلئے بھی ایف بی آر نے رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار وضع کردیا،ان رجسٹرڈ موبائل ہولڈر نزدیکی کسٹمر کلکٹر کے پاس حلفیہ بیان اور آئی ایم ای آئی کی سافٹ کاپی جمع کروائے،حلفیہ بیان جمع کروانے پر متعلقہ کسٹم کلکٹر ان موبائل ڈیوائسزکو رجسٹرڈ کروانے کی تصدیق کریگا۔ کسٹم کلکٹر کی تصدیق کے بعد سی او سی کی کاپی فراہم کریگا،سی او سی جاری کرنے ہونے کے بعد موبائل تاجرکسٹم اتھارٹی سے رابطہ کرکے موبائل فون حاصل کریگا،موبائل تاجر اپنے تمام موبائل فون ڈیوائسز کے ٹیکسز و ڈیوٹی نیشنل بینک میں جمع کرواسکتے ہیں،ڈپلیکیٹ اور غیر تصدیق شدہ آئی ایم ای آئی نمبر کے حامل موبائل فونز کو ڈربز مستقل طور پر بلاک کررہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button