.ملزمان  سیف الدین ولد سیف اللہ , سجاد عالم اور جواد عالم پسران سردار عالم سکنہ شاہ ڈوک چترال کو گرفتار | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / .ملزمان  سیف الدین ولد سیف اللہ , سجاد عالم اور جواد عالم پسران سردار عالم سکنہ شاہ ڈوک چترال کو گرفتار

.ملزمان  سیف الدین ولد سیف اللہ , سجاد عالم اور جواد عالم پسران سردار عالم سکنہ شاہ ڈوک چترال کو گرفتار

چترال ( نمائندہ آواز چترال)  چترال مین بازار میں اسلحے کی دوکان سے دو ہفتہ پہلے درمیانی شب  چوری کی واردات ہوئی تھی۔ اور ملزمان نے دوکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جس پر تھانہ چترال میں مقدمہ  457/359ppc  درج  کی گئی تھی جس کی تفتیش  سرکل افسر انسپکٹر سجاد حسین کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیم نے  شروع کردی تھی ۔اور انتہائی باریک بینی سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان  سیف الدین ولد سیف اللہ , سجاد عالم اور جواد عالم پسران سردار عالم سکنہ شاہ ڈوک چترال کو گرفتار کرکے مال مقدمہ کل مالیتی 7,37000 روپے برامد کرلیے ۔  ملزمان نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم  بھی کر لیا ۔ پولیس تفتیشی ٹیم کی  عمدہ کارکردگی پر ضعلی پولیس افسر کپٹن (ر) محمد فرقان بلال  نے کیش ریوارڈ  اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

error: Content is protected !!