اپر چترال کے عوام نے گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی  مسلسل بندش کےخلاف اپر چترال کے ہیڈ کوارٹربونی میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اپر چترال کے عوام نے گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی  مسلسل بندش کےخلاف اپر چترال کے ہیڈ کوارٹربونی میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ

اپر چترال کے عوام نے گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی  مسلسل بندش کےخلاف اپر چترال کے ہیڈ کوارٹربونی میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمائندہ آوازچترال  ) اپر چترال کے عوام نے گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی  مسلسل بندش کےخلاف اپر چترال کے ہیڈ کوارٹربونی میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں بونی اور اطراف کے تمام علاقوں سے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پیسکو اور پیڈو کی نا اہلی اور باہمی چپقلش کی وجہ سے اپر چترال اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ اور عوام کی بار بار کی فریاد کے باوجود کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ جبکہ 106میگا واٹ کا بجلی گھر  پیداواردینے کے باوجود  لوگ  بجلی کی نعمت سے محروم ہیں ۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ۔ کہ 12فروری تک اپر چترال کیلئے الگ گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے ۔ اور 7میگاواٹ بجلی اپر چترال کیلئے مخصوص کیا جائے ۔ بصورت دیگر اپر چترال کے صارفین سابقہ کی طرح 12 فروری کے بعد ایک مرتبہ پھر گولین پاور ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پر مجبور ہو ں گے ۔ اس وقت حالات کی تمام تر ذمہ داری پیسکو اور پیڈو پر ہو گی ۔

error: Content is protected !!