ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ یہ مہم 30 جنوری تک جاری رہے گا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ یہ مہم 30 جنوری تک جاری رہے گا

ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ یہ مہم 30 جنوری تک جاری رہے گا

 چترال(نمائندہ آوازچترال ) چترال  میں موخر شدہ پولیو مہم اتوار کے روز شروع ہو ا ۔ یہ مہم گذشتہ ہفتے شدید برفباری کے باعث موخر کیا گیا تھا ۔ ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ یہ مہم 30 جنوری تک جاری رہے گا ۔ اور 14یونین کونسلوں  پانچ سال سے کم عمرکے 49058 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ قطرے پلانے کا عمل نہ صرف چترال کے شہری علاقوں میں جاری ہے ۔ بلکہ لواری ٹنل پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے ۔ اور ان تمام بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔ جو والدین کے ساتھ سفر کر رہے ہیں ۔ چترال کے لوگ پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے انتہائی طور پر حساس ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔کہ چترال گذشتہ کئی سالوں سے پولیو فری ضلع کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ تاہم چترال کے قریبی اضلاع اور افغانستان کے  علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے چترال کو بھی الرٹ رہنا پڑتا ہے ۔ متعلقہ  ڈاکٹر نے چترال کے والدین کے بھر تعاون کی تعریف کی ہے ۔ جس میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے  میں پولیو اہلکاروں کی مدد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولیو کے حوالےسے ذرا سی غلطی زندگی بھر کی پشیمانی کا سبب ہوتا ہے ۔   اس لئے اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔
error: Content is protected !!