خیبر پختونخوا میں موجود جعلی ڈاکٹرز کی فہرست | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا میں موجود جعلی ڈاکٹرز کی فہرست

خیبر پختونخوا میں موجود جعلی ڈاکٹرز کی فہرست

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبرپختونخوا محکمہ صحت میں جعلی ڈاکٹروں کا انکشاف ہوا ہے ٗ جعلی ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ٗ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 33 ڈاکٹروں کی ڈگریاں جعلی قرار دے دی ہیں جس کے مطابق ضلع شانگلہ میں 5 ٗ ملاکنڈ میں4 ٗسوات ٗ اپر دیرمیں 1جعلی ڈاکٹر کا انکشاف ہوا ہے۔
صوابی میں 3 ٗ لوئر دیرمیں 3اور ہری پور میں بھی ایک ڈاکٹر کی دستاویزات جعلی ثابت ہوئی ہیں پی ایم ڈی سی نے جعلی ڈاکٹروں کے متعلقہ ڈی ایچ اوز کو آگاہ کردیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جعلی ڈاکٹروں کی تفصیلات جلد انٹی کرپشن کے حوالے کردی جائینگی۔

error: Content is protected !!