تازہ ترین

امریکا اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات کامیاب، اتحادی افواج کے انخلا پر اتفاق

  دوحا: (آوازچترال رپورٹ) قطر میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے مابین ہونے والے امن مذاکرات کامیاب ہوگئے جس میں 17 سال سے جاری جنگ بندی سمیت اور اتحادی افواج کے افغانستان سے مشروط انخلا پر اتفاق ہوا ہے۔  افغانستان میں قیامِ امن کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے اس حوالے سے افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قطر میں قطر کے شہر دوحا میں 6 روز سے جاری امن مذاکرات کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئے۔   غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کی شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے تحت غیرملکی فوجیں 18 ماہ کے دوران افغانستان چھوڑ دیں گی جب کہ طالبان نے واشنگٹن کا اہم مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے افغان سرزمین امریکا مخالف استعمال نہ ہونے دینے اور داعش کو افغانستان میں داخل ہونے سے روکنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جنگ بندی کو امریکا کے افغانستان چھوڑنے سے مشروط کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد افغان حکومت سے بھی مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button