تازہ ترین

خیبر پحختونخوا پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر ایک نیا ریکارڈ قائم

چترال(نمائندہ آوازچترال   ) خیبر پحختونخوا پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔جس میں اہل امیدواروں کو ایک سوچےسمجھےسازش کے تحت میرٹ سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کےزیر انتظام سبجیکٹ سپشلسٹ بیالوجی , میتھ کیلئے تحریری امتحان اگست 2018میں منعقد ہوا تھا ۔ اور ستمبر میں اس کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا ۔ کمیشن کی تاریخ میں پہلئ مرتبہ میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئےاس ٹیسٹ کے سوالات و جوابات (Answer key)کو کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا ۔جسے تمام امیدواروں نے مثبت قدم قرار دیا تھا ۔ لیکن پانچ مہینے گزرنے کے بعد کمیشن کی طرف سےامیدواروں کے نتائج میں حیران کن اور ناقابل یقین تبدیلی کی گئی ہے۔ اور اہل امیدواروں کو ایک سو چے سمجھے سازش کےتحت میرٹ سے باہر کیا گیا ہے ۔ متاثرہ امیدواروں کے ٹیسٹ پیپرزاورنتائج شیٹ(Answer key) کےمطابق ان کے نمبرز تصحیح کے بعد بڑھ جانے کی بجائے حیران کن طور پر کم ہو گئے ہیں ۔ اور ان کے نتائج میں 70نمبرز کی کٹوتی کی گئی ہے۔جبکہ بعض امیدواروں کے نمبرز میں 80سے 90نمبرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ متاثرہ امیدواروں کے مطابق پانچ سوالات کی تصحیح کے بعد 20نمبرز کا اضافہ ممکن ہے ۔لیکن بعض امیدواروں کے نتائج میں 80 سے 90 نمبرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جو کہ پبلک سروس کمیشن کے تمام نتائج کو مشکوک بنادیتا ہے۔متاثرہ امیدواروں نے ریوائزڈ نتائج کو تسلیم کرنے سےانکار کیا ہے۔ اورمطالبہ کیا ہے۔کہ صوبائی حکومت امیدواروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے میرٹ کو یقینی بنائے۔اور ریوائزڈ نتائج کو فوری طور پرکمیشن کی سائٹ پر اپلوڈ کرے ۔ متاثرین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے۔کہ فوراًایک کمیٹی بنا کر ایس ایس بیالوجی و میتھ کےٹیسٹ پیپرزاوران کے درست جوابات کا جائزہ لے۔اورہر قسم کی غلطی سے پاک اوردرست Answer key بنا کر امیدواروں کے پیپرز کو دوبارہ چیک کیا جائے۔اوراس Answer key کو کمیشن کی ویب سائٹ پربھی اپلوڈکیا جائے ۔ تاکہ امیدواروں کو تسلی ہو۔متاثرہ امیدواروں نے 30 جنوری تک انصاف نہ ملنے کی صورت میں کمیشن آفس کے باہر دھرنا دینے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button