حجاج کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کیلئے موبائل دفاتر | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / حجاج کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کیلئے موبائل دفاتر

حجاج کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کیلئے موبائل دفاتر

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ)سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمندافراد کی سہولت کیلئے ،سکردو،مظفر آباد اورگوادر میں بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے موبائل دفاترکھولے جائیں گے ۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق آنے والے حج سیزن کیلئے ملک کے شمالی علاقوں سمیت مظفر آباد میں بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے موبائل دفاتر کھولنے کیلئے سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ کمپنی اعتماد کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے ۔
جس کے تحت سکردو،مظفرآباد اور گوادر میں بائیو میٹرک ویریفیکیشن کیلئے اعتماد کے موبائل دفاتر قائم کئے جائیں گے اور ان علاقوں سمیت ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین اسلام آباد یا کراچی جانے کی بجائے اپنے اپنے علاقوں میں بائیو میٹرک ویریفیکیشن کرا سکیں گے ذرائع کے مطابق وزارت نے چترل اور خضدار سمیت دیگر علاقوں میں بھی بائیو میٹرک ویریفیکیشن کیلئے اعتماد کے موبائل دفاتر کھولنے کیلئے بات چیت شروع کردی ہے ۔

error: Content is protected !!