بی ۔اے سالانہ امتحانات (پرائیویٹ) 2019ء کے شیڈول کا اعلان۔ 20مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے داخلوں کے لئے مقررہ فارم پر درخواستیں طلب | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / بی ۔اے سالانہ امتحانات (پرائیویٹ) 2019ء کے شیڈول کا اعلان۔ 20مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے داخلوں کے لئے مقررہ فارم پر درخواستیں طلب

بی ۔اے سالانہ امتحانات (پرائیویٹ) 2019ء کے شیڈول کا اعلان۔ 20مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے داخلوں کے لئے مقررہ فارم پر درخواستیں طلب

چترال (نمائندہ آوازچترال) یونیورسٹی آف چترال نے بی ۔اے سالانہ امتحانات (پرائیویٹ) 2019ء کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے 20مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے داخلوں کے لئے مقررہ فارم پر درخواستیں طلب کی ہے۔ یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ بی ۔اے پارٹ ون اور ٹو کے لئے داخلہ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.uoch.edu.pkپرکرکے بھیجنے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی اور بنک رسید بمعہ آخری امتحان کی ڈی۔ ایم۔ سی اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ بذریعہ ڈاک یونیورسٹی کے کنٹرولر آف امتحانات کے نام بھیج دئیے جائیں۔ پریس ریلیز کے مطابق امتحانات کا آغاز 30جون سے ہوگا۔

error: Content is protected !!