45

خیبرپختونخوا کے 47افراد کے دبئی میں اثاثے

پشاور(آوازچترال نیوز)۔ خیبرپختونخوا کے دبئی میں جائیدادیں بنانے والے 47افراد کے نام سامنے آگئے، ایف آئی اے نے 22 افراد کو نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے چھان بین کر رہی ہے، ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد بھی دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔ تمام افراد کی اثاثوں سے متعلق چھان بین جاری ہے اور بیرون ملک بالخصوص دبئی میں اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 47 افراد میں سے 22افراد کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جب کہ دیگر افراد کے حوالے سے معلومات اکھٹی کرنے پر مزید نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

Facebook Comments