تازہ ترین

فرانس سے معاہدہ ٗ بی آر ٹی کی لاگت پر فرق نہیں پڑیگا

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) پشاور بس ریپڈ منصوبے کی لاگت میں فرانس اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پشاور کی بی آر ٹی منصوبے کی کل لاگت پہلے سے (66 ) ارب ہے پی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق 66 ۱رب روپے ہے جو کہ ایشیائی ترقیاتی بینک ،فرانس ترقیاتی ایجنسی اور حکومت خیبر پختونخوا فراہم کر رہی ہے۔ منصوبے کی کل لاگت میں 335 ملین ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک 130 ملین یورو فرانس ترقیاتی ایجنسی اور بقایا رقم خیبر پختونخوا حکومت خود فراہم کر رہی ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ یہا ں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیا معاہدہ پہلے سے طے شدہ تھا جس کو اب تمام تر ضروریات پوری کرنے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے جبکہ پی سی ون کی نظر ثانی کی ایک وجہ اس قرض کا حصول ممکن بنانا تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button