62

تعلیمی اداروں پر حملے کا الرٹ جاری

پشاور(آوازچترال نیوز)۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ممکنہ حملے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا جاری ہونیوالے تھریٹ الرٹ کے مطابق حیات آباد یونیورسٹی روڈ ٗ حیات آباد ٗ باغ ناران ٗ خیبر ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر مقامات پر واقع نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرخودکش حملے کی اطلا ع ہے لہٰذا سکیورٹی فول پروف بنائی جائے ادھر ریڈ الرٹ جاری ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذکرنیوالے ادارے متحرک ہوگئے اور سکیورٹی کا ازسر نوجائزہ لیتے ہوئے انتظامات مزید سخت کردےئے۔

Facebook Comments