62

سینئر سٹیزن اور معذور افراد کیلئے سوشل ڈیسک قائم کرنیکا فیصلہ

شاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سینئر سٹیزن اور معذور افراد کی سہولت کے لئے سوشل ویلفیئر کے تمام ضلعی دفاتر میں ’’فیسلٹیشن ویلفیئر ڈیسک‘‘قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سوشل ویلفیئر کے تمام ضلعی افسران کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ضلعی سوشل ویلفیئر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں معذور افراد اور سینئر شہریوں سے متعلق قوانین کی مذکورہ ہیلپ ڈیسک پر دستیابی یقینی بنایا جائے جبکہ ڈیسک کا دورہ کرنے والے افراد کے تمام کوائف میں جن میں ان کے نام اور دیگر معلومات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ضلع کے سوشل ویلفیئر آفیسر کے لئے لازم ہو گاکہ وہ مذکورہ ہیلپ ڈیسک کی تصویر محکمہ سوشل ویلفیئر کے ویب سائٹ پر جاری کریں۔

Facebook Comments