تازہ ترین

محکمہ تعلیم خیبر پختونخواکی ضلعی رینکنگ جاری

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی ڈسٹرکٹ رینکنگ میں ڈی آئی خان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور 1.4 ملین روپے انعام بھی حاصل کیاپہلی مرتبہ ٹاپ 15 اضلاع میں 5 ملین روپے بطور انعام دیئے گئے۔ ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر 2018ء کے لئے ڈسٹرکٹ پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم کے نتائج مرتب کرکے پیش کردیئے ہیں پرفارمنس سکور مرتب کرنے کے لئے 16 اشاریوں پر مشتمل ایک انڈیکس جاری کیا ہے جس میں 5ویں اور8ویں جماعت کے نتائج، حاضری کی شرح، سکولز میں ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر پیش رفت، داخلہ، طلباء کو نصابی کتب کی فراہمی، وظائف کی فراہمی، آن لائن ایکشن مینجمنٹ سسٹم پر عمل بحساب فیصد، فنکشنل پی ٹی سیز کی شرح، فرنیچر کی فراہمی، طلباء اور اساتذہ کا فیصد اور اساتذہ کی حاضری کی شرح شامل ہیں۔ پشاور اور ڈی آئی خان میں بالترتیب 17000 اور 15000 کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹیچر/ طلبا کی حاضری میں ٹانک میں 9% اور 8% اور ہنگو میں 8% اور 5% اضافہ ہوا۔ پشاور میں 93% سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ 16 اضلاع میں بند سکولوں کو کھولا گیا۔ صرف لکی مروت میں 11 سکول کھولے گئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button