تازہ ترین

برفباری سے بمبوریت , بریر , گولین , گرم چشمہ اور مڈکلشٹ , تورکہو روڈ بند ہوچکے ہیں۔..خورشید عالم محسود

چترال (  آوازچترال رپورٹ  ) ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے کہاہے ۔ کہ حالیہ دنوں میں شدید برفباری کے باوجود چترال کی تین مین سڑکیں کھلی ہیں ۔ جو کہ علاقے کیلئے نہایت خوشی کی بات ہے ۔ پیر کے روز اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ گو کہ برفباری سے بمبوریت , بریر , گولین , گرم چشمہ اور مڈکلشٹ , تورکہو روڈ بند ہوچکے ہیں۔ لیکن  چترال پشاور روڈ , چترال بونی مستوج روڈ کھلے ہیں ۔  جس سے ٹریفک کی راہ میں کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے اندر بلاک شدہ سڑکوں کے حوالے سے ایکسن سی اینڈ ڈبلیو نے یقین دھانی کی ہے ۔ کہ موسم صاف ہوتے ہی ان پر کام شروع کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل پر این ایچ اے کی مشینری الرٹ کھڑی ہیں ۔ اس لئے برفباری کے باوجود سڑک کی صفائی کا عمل جاری رہتا ہے ۔ اس لئے  برفباری کے باوجود سابقہ ادوار کی طرح ٹنل روڈ امسال  مکمل طور پر بلاک نہیں ہوا ۔ جو کہ مسافروں کیلئے اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال ایک وسیع رقبے پر محیط ضلع ہے ۔ اور میری نظر میں یہ ایک ڈویژن کے برابر ہے ۔ اس لئے دور دراز وادیوں کی سڑکوں کو بحال رکھنا کافی مشکل کام ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ برفباری کے نتیجے سڑکوں کی بندش سے پولیو مہم کو بھی ملتوی کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ 27یوسیز میں سے 10  میں مہم پہلےہی ملتوی کی گئی تھی ۔ جبکہ حالیہ برفباری کے بعد لوئر چترال کی یوسیز میں بھی پولیو مہم جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ۔ جبکہ مزید برفباری کی پیشنگوئی کی جارہی ہے ۔  ایسی صورت میں خواتین پولیو ورکروں کیلئے پولیو مہم جاری رکھنا ممکن نہیں ۔ کیونکہ مختلف مقامات میں سلائڈنگ اور  برف کے تودے گرنے کے خدشات ہیں ۔  جبکہ چترال میں زیادہ تعداد خواتین پولیو ورکرز کی ہے ۔ڈی سی نے کہا ۔ کہ موسم صاف ہونے پر پولیو کے قطرے پلانے کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ تاہم اس حوالے سے آج اجلاس منعقد کیا جارہاہے ۔ جس میں تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button