تازہ ترین

ارندو میں دیسی ساخت کے دھماکے کا بزدالانہ حرکت کا ارتکاب کیا گیا ہے، اس سے ہمارے عوام کے حوصلے ہر گز پست نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل جائے گی۔ کرنل معین الدین

چترال (نمائندہ آوازچترال) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے کہا ہے کہ ارندو میں دیسی ساخت کے دھماکے کا گزشتہ دنوں جس بزدالانہ حرکت کا ارتکاب کیا گیا ہے، اس سے ہمارے عوام کے حوصلے ہر گز پست نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل جائے گی۔ پیر کے روزجاری شدہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال لیویز کے جوان کی شہادت کا بدلہ لینے کی پوری پوری قوت رکھتے ہیں اور ہماری امن پسندی کو کسی قسم کی کمزوری پر محمول نہ کیا جائے۔ پریس ریلز میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور مستقبل میں افغان علاقے سے دراندازی کو مکمل روکنے کے لئے جاری اس پراجیکٹ کو ایسے واقعات کی وجہ سے نہیں روکا جاسکتا اور فینسنگ کا کام عنقریب مکمل کیا جائے گا۔ دریں اثنا ارندو کے مشران نے کہا ہے کہ وہ پاک آرمی پر مکمل اعتماد اور بھروسہ رکھتے ہیں اور علاقے کو تحفظ فراہم کرنے میں وہ بھر پور ساتھ دینے اور ہرقسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ ادھر چترال ٹاسک فورس کے ونگ کمانڈر اور آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور سول انتظامیہ کے افسران نے چترال لیویز کے شہید جاوید اللہ کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر ا ن کو خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button