تازہ ترین

خیبر پختونخوا ‘ رواں سال تین پن بجلی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخواحکومت رواں سال پن بجلی کی پیداوارکے مزید 3 منصوبے مکمل کرلے گی جن کی مجموعی پیداوار63میگاواٹ ہے جس سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہونے کے ساتھ ساتھ روزگارکے نئے مواقع میسر آئیں گے۔اسی طرح بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے پسماندہ علاقوں میں265منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزبھی مکمل کرلئے گئے ہیں جوآئندہ چنددنوں میں مقامی کمیونٹیزکے حوالے کردیئے جائیں گے جن سے مجموعی طورپر25میگاواٹ بجلی پیداکی جاسکے گی۔ صوبے بھرکی4400مساجدکوشمسی توانائی کے نظام سے منسلک کیاجارہاہے۔ صنعتی بستی گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو پیہورپن بجلی گھر سے 18میگاواٹ سستی بجلی فروختگی کاعمل تیز کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) کے27ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس سینئرممبرعبداللہ شاہ کی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں دیگر بورڈ ممبران جن میں سیکرٹری توانائی محمد سلیم خان،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ،ڈپٹی سیکرٹری ہوم اکمل خٹک،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخترسعید ترک،انجینئرارباب خداداد،انجینئرمصورشاہ،فواداسحاق کے علاوہ جنرل منیجربہادرشاہ اورچیف انجینئرزاہد اخترصابری نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر توانائی حمایت اللہ خان بھی بورڈ کے اجلاس میں خصوصی طورپر شریک ہوئے۔ چیئرمین بورڈ صاحبزادہ سعید احمدبیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔اجلاس میں پیڈوچیف ایگزیکٹوانجینئرذین اللہ شاہ نے بورڈ کومحکمے کے انتظامی اموراوردیگرمنصوبے کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹرزکی تقرریوں کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا اوربعدازاں توانائی کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ40.8میگاواٹ کوٹو،11.8میگاواٹ کروڑہ اور10.2میگاواٹ جبوڑی ہائیڈروپاورپراجیکٹس جن سے مجموعی طورپر63میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی رواں سال جولائی تک مکمل کرلئے جائے گے۔اجلاس میں ٹھیکہ داروں اورکنسلٹنٹ کی جانب سے بعض معاملات پر بے جاتاخیرپرانہیں خبردارکیا گیاکہ مذکورہ منصوبے اپنی مقررہ مدت ہی میں مکمل کیا جائے گا۔جبکہ 84میگاواٹ مٹلتان اور69میگاواٹ لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹس پربھی کام تیزکرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس کے آخرمیں سیکرٹری توانائی سلیم خان نے محکمے کے تمام افسران پر زوردیا کہ وہ ہر منصوبے کو اپناذاتی منصوبہ سمجھ کراسکی کامیاب اورمعیاری تکمیل کے لئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں۔مشیر توانائی حمایت اللہ خان نے کہا کہ ہمیں اپنے مفاد کی بجائے صوبے کے مفاد کومدنظررکھتے ہوئے عوام کی بہتری کے لئے مثالی اقدامات اٹھانے ہونگے اور صوبے کو توانائی کی پیداوارکا حب بناناہوگا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button