51

سنہری مسجد روڈ پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کھل گیا

پشاور۔ٹریفک پولیس نے تاجروں کی شکایت پر سنہری مسجد روڈکو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیا ۔ اس سلسلے میں تاجر اتحاد کا ٹریفک پولیس اور پی ڈی اے حکام کیساتھ مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن ‘ صدر روڈ کے صدرامین حسین بابر وائس چیئر مین چوہدری شاہد غفور‘ پی ڈی اے زون ٹوکے ڈائریکٹرمیاں محمد شکیل‘ ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ عرب نواز اور ایس ایچ او دوست محمد نے شرکت کی ۔
تاجرنمائندوں نے کہاکہ بی آر ٹی کی تعمیر کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی آمدورفت مین صدر روڈ پر تبدیل کرنے سے تاجروں کے مسائل بڑھ گئے ہیں اور کئی مہینوں سے ان کا روز گارمتاثر ہوا ہے جس پر انتظامیہ نے شہر سے یونیورسٹی روڈ جانیوالی بپلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے سنہری مسجد روڈ کھول دیا۔

Facebook Comments