40

چترال شہر اور مضافات میں ہفتے کی سہ پہر سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

چترال (  نمائندہ آوازچترال ) چترال شہر اور مضافات میں ہفتے کی سہ پہر سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ لواری ٹنل پر برفباری کی وجہ سے آمدورفت میں گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اور مسافر گاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے ۔ کہ بغیر چین کے برف کے دوران لواری ٹنل پر سفر نہ کریں ۔ بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے ۔ درین اثنا قدرتی آفات میں کام کرنے والا ادارہ آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ نے چترال کے لوگوں سے اپیل کی ہے ، کہ وہ محکمۂ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارش اور برفباری کے حوالے سے الرٹ رہیں ۔ کیونکہ 19جنوری سے شمالی علاقہ جات اور چترال میں غیر معمولی برفباری اور بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔ اور خد شہ ہے ۔ کہ اس کے نتیجے میں برف کے تودے گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں ۔ اس لئے موسم پر نظر رکھی جائے ۔ ایندھن کیلئے مناسب انتظام کے ساتھ ساتھ غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ۔ اور برف کے تودے گرنے کے خدشے والے علاقوں سے خود کو دور رکھا جائے ۔

Facebook Comments