70

رواں سال کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر پختو نخوا کے تمام اضلاع میں رواں سال کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم 21جنوری سے شروع ہوگی جس میں 5 سال سے کم عمر کے 58لاکھ 90 ہزار 852بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے 2018ء میں پولیو کیسز کی کل تعداد 10تھی جس میں 6کیسز خیبر پختونخوا ٗ3 بلوچستان اور 1کراچی سے رپورٹ ہوا مہم میں نہ صرف مقامی آبادی بلکہ صوبہ میں واقع افغان مہاجرین اور ٹی ڈی پیر کے 112کیمپوں میں بھی مہم چلائی جائے گی جس کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 27ہزار300ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 19ہزار 398موبائل ٹیمیں ٗ1ہزار620 فکسڈ ٹیمیں ٗ 999ٹرانزٹ ٹیمیں اور185رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 5ہزار98ایریا انچار جز کی تعینا تی عمل میں لائی گئی ہے مہم کی موثر نگرانی کے لئے 30ہزار پولیس اہلکارتعینات کئے جائینگے ۔

Facebook Comments