52

’’ اگر کبھی کسی کی دل آزاری کی ہو تو معاف کر دیں‘‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے جاتے جاتے معافی مانگ لی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کاشاگرد بن سکوں، اتنی محبت کے باوجود خلاف قانون اعتزاز احسن کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹسآف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں، خواہش کے باوجود اعتزاز احسن کا شاگر نہیں بن سکا، اتنی محبت کے باوجود اعتزاز احسن کے حق میں خلاف قانون کوئی فیصلہ نہیں دیا، اگر کبھی کسی کی دل آزاری کی ہو تو معاف کر دیں۔

Facebook Comments