49

تبدیلی سرکار کا بینڈ بج گیا ، وزیراعظم عمران خان کا جلسہ “پٹواری ” کرائیں گے

میانوالی( آوازچترال نیوز)تبدیلی سرکار کا بینڈ بج گیا ، وزیراعظم عمران خان کا جلسہ "پٹواری ” کرائیں گے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی’’ نیو نیوز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا میانوالی کا جلسہ ’’پٹواری‘‘ کرائیں گے،ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ کے انتظامات کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے،وزیراعظم عمران خان 27جنوری بروز اتوار کو میانوالی پہنچیں گے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے انتظامات کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے ۔ہدایات کے مطابق جلسے میں وی وی آئی پیز کی آمد کے لئے ہیلی پیڈ کی تیاری کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں جبکہ ڈی پی او کو فول پروف انتظامات کا ذمہ دار ٹھہرایاگیا ہے ۔جلسے کے لئے بلٹ پروف روسٹرم اور سٹیج کے گرد خاردار تاریں بچھانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل کمشنر ایئرپورٹ پر وی وی آئی پیز کااستقبال کریں گے،جلسے میں آنے والے مہمانوں کے لئے ریسٹ ہاؤس اور ہوٹل میں انتظامات کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں وی وی آئی پیز کے لئے پانچ سو صوفے، پندرہ ہزار آرام دہ کرسیاں بھی لگائی جائیں گی،6500 واٹ کے پانچ جنریٹر بمعہ فیول رکھے جائیں گے، وی وی آئی پیز کے لئے موبائل ٹوائلٹس کا بھی انتظا م ہوگا،جلسے کے لئے سرکاری ملازمین کی حاضری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Facebook Comments