50

کھلے مصالحوں کی فروخت پر پابندی عائد

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور سمیت صوبے بھر میں 20مارچ سے کھلے مصالحوں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کمپنیوں تاجروں اور دکانداروں کو ایک سال کی مہلت دی تھی جو رواں سال 20مارچ کو پوری ہو رہی ہے ۔
فوڈ اتھارٹی نے کمپنیوں ٗ تاجروں اور دکانداروں کو مذکورہ فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد فوڈ اتھارٹی مختلف علاقوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دے گی جو کھلے مصالے فروخت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف کاروائیں کرے گی بلکہ انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ ان کی دکانیں بھی تین ماہ تک سیل کر سکے گی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھلے مصالحے انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں لہٰذا صرف مستند کمپنیوں اور ڈبے میں پیک مصالحوں کی فروخت کی اجازت ہوگی ۔

Facebook Comments