تازہ ترین

ایل آر ایچ پرچی کی قیمت بھی بڑھ گئی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) صوبے کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے غریب مریضوں کیلئے علا ج مزید مہنگا کرتے ہوئے او پی ڈی کی پرچی کی قیمت میں 10روپے اضافہ کردیا ٗ پرچی اب 20کی بجائے 30 روپے میں ملے گی۔ ہسپتال اعلامیہ میں یکم اپریل سے پرچی کی قیمت 40اور یکم جولائی سے 50روپے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے کہ ایل آر ایچ کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیویشن کا درجہ دینے سے قبل پرچی کی قیمت 5روپے تھی جس میں 200فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button