47

8بڑے شہروں کے گٹرز میں پولیو وائرس

پشاور۔(آوازچترال نیوز)خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے 8بڑے شہروں کے گٹروں کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ٗان شہروں میں کراچی ٗپشاور ٗبنوں ٗلاہور ٗراولپنڈی ٗقلعہ عبداللہ ٗپشین اور کوئٹہ شامل ہیں رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مہینے میں گٹر کے پانی سے لئے گئے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے 21جنوری سے انسداد پولیو مہم بھی شروع کی جا رہی ہے ماہ دسمبر میں 58جگہوں سے نمونے لیے گئے ۔
نمونے لینے کیلئے طریقہ کار آبادی کے سائز ٗسماجی اور معاشی معیار اور گٹر کے پانی کے نظام کی بنیاد پر وضع کیا گیا تھانمونے صحت کے صوبائی محکموں کی نگرانی میں لیے گئے ان نمونوں کے ٹیسٹ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی پولیو لیبارٹری میں کئے گئے پولیو سے پانچ سال کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں اس سے بچے عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے ۔
اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے،ڈاکٹر رانا صفدر کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ’’وائرس کی کہیں بھی موجودگی قوت مدافعت نہ رکھنے والے بچوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ان شہروں میں ہونے والی آمدورفت دوسرے بچوں کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے۔جنوری کے مہینے میں ہونے والی پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں‘‘۔

Facebook Comments