57

خیبر پختونخوا ‘ پن بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن

پشاور ۔ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 356 چھوٹے پن بجلی منصوبوں کی تکمیل کے لیے تیسری ڈیڈ لائن دے دی ہے جبکہ 2200 کلو واٹ بجلی کے 24منصوبے ڈراپ کر دیئے گئے ہیں۔

کے پی میں پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبہ میں 356 چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 356 چھوٹے ڈیموں میں سے اب24 منصوبے ختم کر دیئے گئے ہیں جن پر لاگت کا تخمینہ 30کروڑ روپے تھا ۔

2200 کلو واٹ بجلی کے جو 24منصوبے ڈراپ کئے گئے ہیں یہ منصوبے جگہ کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے ختم کئے گئے ہیں۔جو منصوبے ختم کئے گئے ہیں ان میں سے تورغر میں 11، مانسہرہ میں 7، بونیر میں4 اور لوئر دیر کے2 منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل مارچ 2016 میں ہونا تھی تاہم اب تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا ہے اور رواں سال جون میں مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اب تک 356 میں سے 265 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں

Facebook Comments