تازہ ترین

افلاطونی حکومت کو آج تک پتہ نہیں چلا کہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھی۔.بلاول بھٹو زرداری

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار اور مراد علی شاہ کا کوئی مقابلہ نہیں،بلاول بھٹو زرداری کبھی بغیر لکھی تقریر بھی کرلیں۔

پی پی چیئرمین کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری ساری توجہ اومنی گروپ اور منی لانڈرنگ کا پیسا بچانے پر نہ لگائیں،تھوڑی توجہ بلاول پر بھی دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آل زرداری کی 2 کمزوریاں ہیں ایک ایان علی جو ملک سے باہر ہے،دوسری پتلی گلی جو ای سی ایل کی وجہ سے بند ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ لوگ ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کراتے ہیں اور پکڑے جانے پر پتلی گلی سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں،جو بند ہے تو یہ چیخ چلارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اور عثمان بزدارکا کوئی مقابلہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ تو آصف زرداری کے منی لانڈرنگ کے بندوبستی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ک ہ یہ تین چارسو بندے اکٹھے کرکے ریاستی اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو پکڑیں گے تو معیشت بہتر ہوگی۔

بلاول بھٹو کا عمران خان کو سیاست سیکھنے کا مشورہ

اس سے قبل کوٹری میں جلسے سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو سیاست کے اصول سیکھنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ خان صاحب نے جتنے دعویٰ کئے وہ سب فراڈ نکلے،افلاطونی حکومت کو آج تک پتہ نہیں چلا کہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button