54

اساتذہ کے طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ لینے پر پابندی

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اساتذہ کی جانب سے طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ لینے پر پابندی عائد کر تے ہوئے مستقبل میں ایسے کیسز نہ بھجوانے کی ہدایت کر دی جبکہ متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طبی بنیادوں کی بجائے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے کیسز بھجوائیں اور ملازمین کو بھی بتائیں کہ طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کے کیسز پراسس نہیں کئے جائینگے لہٰذا اگر وہ ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں تو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی فائلیں بنائیں جائیں
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے مذکورہ ہدایت پر مبنی مراسلے ڈائریکٹر ایجوکیشن ٗ ڈائریکٹر کیری کولم اینڈ ٹیچرز ایجوکیشن ایبٹ آباد ٗ ڈائریکٹر پائٹ پشاور ٗ ڈائریکٹرقبائلی اضلاع اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ارسال کئے گئے ہیں ۔

Facebook Comments