تازہ ترین
خیبرپختونخواکے 449سب انسپکٹرز کی ترقی
پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات449سب انسپکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی دے دی ہے اورمحکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ان سب انسپکٹروں کے نام لسٹ ایف میں شامل کردئیے گئے ہیں ۔
انسپکٹرجنرل پولیس خیبرپختونخواکی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کااجلاس28نومبر2018ء کومنعقد ہواتھا اور اجلاس میں خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں تعینات 446 سب انسپکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی ہے جبکہ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی نے محکمہ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کے بھی تین سب انسپکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے ۔
Facebook Comments