تازہ ترین

چترال نا قابل استعمال گندم کی 1595بوریوں کی نیلامی محکمے اور ٹھیکہ داروں کے درمیاں معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردئیے گئے

چترال (نمائندہ آواز چترال) ڈائریکٹر محکمہ خوراک حکم پر چترال میں ناقابل استعمال گندم کی 1595بوریوں کی نیلامی محکمے اور ٹھیکہ داروں کے درمیاں معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردئیے گئے ۔ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فضل باری کے دفترمیں منعقدہ ہونے والی کھلی نیلامی میں حصہ لینے والے 27افراد نے محکمے کی طرف سے مقرر کردہ 1500روپے فی بوری کی کم از کم قیمت کو مسترد کرتے ہوئے فی کلوگرام کے حساب سے ریٹ مقررکرنے پر اصرار کیاجسے محکمے کی طرف سے منظور نہ کرنے پر تحریری طور پر درخواست دے کر اپنے کال ڈپازٹ واپس لے لئے ۔ ڈی ایف سی فضل باری نے بالائی حکام سے دوبارہ ہدایات لے کر دوسری تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر محکمے کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ملاکنڈ قاضی فدا ء الرحمن، بجٹ افیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد یعقوب، ایڈیشنل اے سی فیاض قریشی، اکاونٹس افیسر فوڈ فلک ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نعیم موجود تھے جبکہ ایم این اے کی طرف سے فضل ربی جان ، اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کی طرف سے امین الرحمن، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی طرف سے محمد ایوب بولی کی شفافیت کا مشاہد ہ کرنے کے لئے موجود تھے۔ واضح رہے کہ ناقابل استعمال گندم چترال دنین کے علاوہ گولین، ریچ ، کھوت اور یارخون کے گوداموں میں موجود تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button