تازہ ترین

خیبر پختونخوا پولیس کے 3اعلیٰ افسر تبدیل

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود نے 3 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے جمعرات کے روز سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا فصیح الدین کو ڈی آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے
جبکہ گریڈ 19 کے ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا عبد الغفور کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبرپختونخوا کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں اسی طرح گریڈ 17 کے ڈی ایس پی ’اے سی ای‘ خیبرپختونخوا زاہد الرحمن کو ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی تعینات کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button