تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر کوجس معاملے میں الجھایا گیا ، اس میں کرپشن نام کی کوئی چیز نہیں :مجیب الرحمان شامی

لاہور ( آوازچترال رپورٹ ) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ اپوزیش لیڈر جس معاملے میں الجھایا گیاہے ، اس میں کرپشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، ہر بے قاعدگی کرپشن نہیں ہوتی ۔

 دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اپوزیش لیڈر کو جس معاملے میں الجھایا گیاہے ، اس میں کرپشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، ہر بے قاعدگی کرپشن نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی شوگر مل کے سامنے نالے کا معاملے کا بھی واضح ہے ، اگر یہ سمجھا جاتا ہے کہ چیف ایگزیکٹو نے ایک نالہ بنایا اور گاﺅں والوں کواگر اس نالے کی ضرورت نہیں تھی تو اس کا بل بناکر ادائیگی کروا لی جائے ، اس معاملے کو سمیٹا جائے ، پھیلایا نہ جائے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے معاملات کو الجھایا جارہاہے ، حکومت نے قانون میں جو سقم موجود تھے ، وہ دور نہیں کئے جس سے معاملات الجھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے کبھی 2007سے اور کبھی 2008سے معا ملات کو شروع کیا جاتا ہے ، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے معاملات میں جو کرپشن کے الزامات تھے وہ اب کہاں گئے ہیں ؟ سعد رفیق والے معاملے کا کیا بنا ہے ، کاروبار کرنا کوئی جرم ہے
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button