تازہ ترین

آغا خان نےموسیقی کے نئے عالمی انعام کا اعلان کردیا

جینوا ( آوازچترال رپورٹ ) .اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں آغاخان میوزک ایوارڈز کا اعلان کیا۔اس ایوارڈز کے تحت پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کا انعام غیر معمولی تخلیقی کام ، موسیقی میں بہترین پرفارمنس ، تعلیم ،تخلیق ، تحفظ اور احیائے فنون پر دیا جائے گا، ایورڈز بالخصوص ان علاقوں کو کور کریگا جہاں کے مسلمان قابل قدر تعداد میں موجود ہوں۔اس حوالے سے پہلے میوزک ایوارڈ کی تقریب پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اس سال29 سے31 مارچ تک منعقد ہوگی۔ اس تقریب کی مشترکہ میزبانی کلوسٹے گلبین کیان فائونڈیشن اور لزبن میونسپلٹی انجام دیگی۔

آغا خان نےموسیقی کے نئے عالمی انعام کا اعلان کردیا

پرنس کریم آغا خان نے کہا کہ آغا خان میوزک ایوارڈز کا مقصد ایک منفرد ثقافتی کردارکو پیش کرنا ہے۔اس وقت دنیا میں جو بہت سے میوزک ایوارڈز یا انعامات دیئے جارہے ہیں، ان میں سے کسی میں بھی موسیقی سے گہرالگائو اور شاعری ، مقامی کلاسیقی موسیقی، روایتی فوک موسیقی اور عصر حاضر کی روایت سے متاثر موسیقی پر توجہ مرکوز نہیں کی گئ ہے جو کہ اسلامی ثقافت کے زیراثر پروان چڑھی ہو۔

آغا خان نےموسیقی کے نئے عالمی انعام کا اعلان کردیا

اس میوزک ایوارڈز کے انتظامات کے حوالے سے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسکی سربراہی مشترکہ طور پر ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان اور انکے بھائی پرنس امین آغا خان کرینگے ، جبکہ اس کی منتظم آغا خان میوزک اینی شیٹو ہوگی۔نامزدگیوں کے حوالے سے دنیا بھر سے سو میوزک اسپشلسٹ کا ایک گروپ ہوگا، جبکہ ماسٹر جیوری جوکہ ایوارڈ جیتنے والوں کا انتخاب کریگا وہ مشہور موسیقاروں ، فیسٹول ڈائریکٹرز، ریکارڈ پروڈیوسرز اور فنی تعلیم کے لیڈرزمیں سے ہونگے۔

آغا خان نےموسیقی کے نئے عالمی انعام کا اعلان کردیا

اس سال کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں سلیم بھاٹیہ (ڈائریکٹر آف اکیڈمیز آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک)، فاروق درخشانی(ایکس آفیشو،ڈائکٹر آغا خان ایوارڈز فار آرکی ٹیکچر)، آرا گزلیمان( ڈین اینڈ پرووسٹ جولیارڈ اسکول)، شمس قاسم لاکھا(چیئرمین آف دی بورڈ، یونیورسٹی آف سینٹرل ایشیا)، جوزف میلیلو(ایگزیکیٹو پروڈیوسر بروکلین اکیڈمی آف میوزک)، سرجوناتھن ملز(سابق ڈائریکٹر اینڈ چیف ایگزیکیٹو ایڈنبرا انٹرنیشنل فیسٹول)، لوئیس مونرئیل، عظیم نانجی (جنرل مینجر آغاخان ٹرسٹ فار کلچر)، رسٹو نیمنن (ڈائریکٹر آ ف میوزک سروس،کلوسٹے گلبین کیان فائونڈیشن)، زیبا رحمنٰ (سینئر پروگرام آفیسر ڈورس ڈیوک فائونڈیشن فار اسلامک آرٹ)، اور کیٹرینا واز پنٹو قونصلر فار کلچر لزبن میونسپلٹی ) شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button